’آئی جی سندھ اس بات کا جواب دیں‘ جیو نیوز پر حملے کے بعد سینئر صحافی مظہر عباس نے سوال پوچھ لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مظہر عباس نے جیو نیوز پر حملے کے بعد انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس (آئی جی ) سے سوال پوچھا ہے کہ جس وقت حملہ ہوا اس وقت پولیس کے اہلکار کیا کر رہے تھے۔
مظہر عباس نے کہا کہ جو لوگ بھی جیو نیوز پر حملے میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، کسی سے شکایت ہے یا کوئی اعتراض ہے تو اس کا قانونی راستہ اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کے وقت پولیس کا خاموش تماشائی بنے رہنا لمحہ فکریہ ہے۔ آئی جی سندھ سے یہ سوال بنتا ہے کہ اگر پولیس کی موجودگی میں حملہ ہوا ہے تو اہلکار اس وقت کیا کر رہے تھے؟ یہ حملہ ناقابل قبول ہے۔حکومت سندھ کا یہ فرض بنتا ہے کہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔