پی ایس ایل سیزن 6 ،مین آف دی میچ لاہور قلندرز کے کس کھلاڑی کو دیا گیا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کر دیاہے تاہم اس دوران سب سے بہترین پرفارمنس شاہین شاہ آفریدی کی رہی جنہوں نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ہلنے کا بھی موقع نہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے اپنے مقررہ اوورز میں 14 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کوپولین کی راہ دکھائی اور سکور کو محدود کرنے میں اہم کردار نبھایا ۔اس کے علاوہ راشد خان نے وکٹ تو کوئی لینے میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن انہوں نے بلے بازی میں اچھی پرفارمنس دکھائی اور ہدف کے کو عبور کرنے میں اہم کر دار اداکرتے ہوئے 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہی لیکن ججز کے پینل کو شاہین شاہ کی کارکردگی زیادہ پسند آئی ۔