'جعلی راجکماری نے لواحقین سے تعزیت کے نام پر ساؤنڈ سسٹم ، گانوں ، لطیفوں اور تالیوں سے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی' فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

'جعلی راجکماری نے لواحقین سے تعزیت کے نام پر ساؤنڈ سسٹم ، گانوں ، لطیفوں اور ...
'جعلی راجکماری نے لواحقین سے تعزیت کے نام پر ساؤنڈ سسٹم ، گانوں ، لطیفوں اور تالیوں سے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی' فردوس عاشق اعوان کا ردعمل
سورس: ٖFile

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے لواحقین سے تعزیت پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈسکہ این اے 75 ضمنی الیکشن میں "مسلح ن لیگ" نے فائرنگ منصوبے کے بعد جعلساز راجکماری عقل کی اندھی کنیزوں اور چیلوں کے جھرمٹ میں اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے تعزیت کے نام پر ساؤنڈ سسٹم، گانوں، لطیفوں اور تالیوں سے انکے زخموں پر نمک پاشی کرتی رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردو س عاشق اعوان نےکہا ہے کہ مسلم لیگ ن  نےسوچے سمجھے  منصوبے کے تحت فائرنگ کر کے دو کارکنوں کو شہید کیا اور پھر اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق نوجوانوں کے ساتھ لواحقین سے تعزیت کے نام پر ساؤنڈ سسٹم، گانوں، لطیفوں اور تالیوں سے انکے زخموں پر نمک پاشی کرتی رہی۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="ur" dir="rtl">ڈسکہ NA75 ضمنی الیکشن میں &quot;مسلح ن لیگ&quot; کے سوچے سمجھے فائرنگ منصوبے کے بعد جعلساز راجکماری عقل کی اندھی کنیزوں اور چیلوں کے جھرمٹ میں اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے تعزیت کے نام پر ساؤنڈ سسٹم، گانوں، لطیفوں اور تالیوں سے انکے زخموں پر نمک پاشی کرتی رہی۔</p>&mdash; Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) <a href="https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1363458976915075076?ref_src=twsrc%5Etfw">February 21, 2021</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کےعوام نے درحقیقت"مسلح ن لیگ" کی فائرنگ، غنڈہ گردی اور منشیات فروشی کے خلاف لڑتے ہوئے فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں دیا! جھوٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی قاتلوں اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنےوالی "آرٹیفیشل راجکماری" فائرنگ کا الزام مخالفین پرلگانےکی بجائے اپنے گریبان میں جھانکے!

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="ur" dir="rtl">ڈسکہ کےعوام نے درحقیقت&quot;مسلح ن لیگ&quot; کی فائرنگ، غنڈہ گردی اور منشیات فروشی کے خلاف لڑتے ہوئے فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں دیا! جھوٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی قاتلوں اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنےوالی &quot;آرٹیفیشل راجکماری&quot; فائرنگ کا الزام مخالفین پرلگانےکی بجائے اپنے گریبان میں جھانکے!</p>&mdash; Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) <a href="https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1363414030572867594?ref_src=twsrc%5Etfw">February 21, 2021</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -