'ن لیگ کے جاوید ، ذیشان اورحمزہ بٹ نے میرے بھائی کو قتل کیا' پی ٹی آئی کے مقتول کارکن حافظ ماجد کا بھائی میدان میں آگیا

'ن لیگ کے جاوید ، ذیشان اورحمزہ بٹ نے میرے بھائی کو قتل کیا' پی ٹی آئی کے مقتول ...
'ن لیگ کے جاوید ، ذیشان اورحمزہ بٹ نے میرے بھائی کو قتل کیا' پی ٹی آئی کے مقتول کارکن حافظ ماجد کا بھائی میدان میں آگیا
سورس: Screen Grab

  

ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 75 میں ضمنی الیکشن کے روز قتل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکن حافظ ماجد کے بھائی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے لوگوں نے ہم پر حملہ کیا ، جس میں میرا بھائی حافظ ماجد جاں بحق جبکہ ہم دو بھائی زخمی ہوئے۔ 

پی ٹی آئی کے مقتول کارکن کے بھائی نے وفاقی وزراء کے ہمراہ ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پولنگ سٹیشن کے اندر تھا ،جیسے ہی میں پولنگ سٹیشن سے باہر نکلا تومسلم لیگ ن کے جاوید بٹ، ذیشان بٹ، حمزہ بٹ اور دیگر نے ہم پر حملہ کر دیا ،جاوید بٹ نے سیدھا فائر کیا جو میرے بھائی ماجد کے پیٹ میں لگا اور وہ گر گیا جس پر اُس نے دوسرا فائر کیا جو میرے بھائی کے سر میں لگا جس سے اُس کی موت واقع ہوئی۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ن لیگی ملزموں نے میرے دوسرے بھائی پر بھی حملہ کیا اور اُن کی جانب سے چلائی جانے والی گولی اس کے کندھےمیں جا کر لگی، اس کے بعد اُنہوں نے میرے اوپر حملہ کرتے ہوئے سیدھے فائر کیے جو ایک ٹانگ اور پاؤں میں آکر لگا،  اس سارے وقوعہ کی فوٹیج موجود ہے ۔ 

مقتول ماجد کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے حملے سے چند منٹ پہلے پولیس ون فائیو پر کال بھی کی تھی کہ ہماری جان کو خطرہ ہے، جو کہ سارا ریکارڈ پر موجود ہے ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -