'ہماری حسرت ہے کہ مریم نواز بھی کبھی سچ بولیں' فوادچوہدری کا طنز

'ہماری حسرت ہے کہ مریم نواز بھی کبھی سچ بولیں' فوادچوہدری کا طنز
'ہماری حسرت ہے کہ مریم نواز بھی کبھی سچ بولیں' فوادچوہدری کا طنز
سورس: ٖFile

  

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےطنز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بھی حسرت ہے کہ مریم نوازبھی کبھی سچ بولیں ۔مریم صاحبہ اتنی ماہر ہوچکی ہیں کہ ان کے چہرے سے تاثرات تو نہیں تبدیل ہوتے ہیں لیکن پھر بھی وہ پراعتماد  طریقے سے جھوٹ بولتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی مریم بی بی ہیں جنہوں نے کیلبری فونٹ سے اس وقت کا جعلی خط بنو الیا جب کیلبری فونٹ ابھی بنا بھی نہیں ہو اتھا۔ 

فوادچوہدری نے دیگر وزراء کے ہمراہ ڈسکہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی رات کو ایک بجے ٹوئٹ کر دیا کہ وہ جیت چکی ہیں۔ جہاں الیکشن جیتے ہیں وہاں شفاف تو جہاں ہارے ہیں وہاں دھاندلی ہوئی ہے ، یہ تو وہی بات ہوئی میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو، اب ان کے یہ ڈرامے نہیں چل سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں جس کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے تیار ی کر لی ہے، جس پر الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہو۔ 

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ آج ہم ڈسکہ میں اپنے شہید کارکن کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے آئے ہیں اس لیے یہ ہفتہ ہم سوگ میں منائیں گے اور اگلے ہفتے ہم اسجد ملہی کی جیت کا جشن منائیں گے۔انہوں نے   نجی ٹی وی جیو نیوز کے کراچی ہیڈ آفس پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سندھ پولیس کو فوری طور پر واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے ۔

مزید :

قومی -