بھارتی فوج بھی ’ پارری‘ کے بخار میں مبتلا، ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی فوج بھی ’ پارری‘ کے بخار میں مبتلا، ویڈیو سامنے آگئی
بھارتی فوج بھی ’ پارری‘ کے بخار میں مبتلا، ویڈیو سامنے آگئی

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کھلاڑیوں،اداکاروں  کے بعد بھارتی فوجیوں نے بھی ’ پارری ہورہی ہے‘ کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دو بھارتی فوجیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’یہ ہم ہیں،یہ ہماری گن اور ہم یہاں پٹرولنگ کررہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی،متعدد بالی ووڈ اداکار،بھارتی سٹیٹ بینک اور یوپی پولیس پارری ہورہی ہے کہ ویڈیو جاری کرچکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -