’پی ٹی آئی امیدوار اپنا پولنگ 300 ووٹوں سے ہارا‘ مریم نواز کا دعویٰ، لیکن حقیقت کیا ہے؟ علی اسجد ملہی خود میدان میں آگئے

’پی ٹی آئی امیدوار اپنا پولنگ 300 ووٹوں سے ہارا‘ مریم نواز کا دعویٰ، لیکن ...
’پی ٹی آئی امیدوار اپنا پولنگ 300 ووٹوں سے ہارا‘ مریم نواز کا دعویٰ، لیکن حقیقت کیا ہے؟ علی اسجد ملہی خود میدان میں آگئے
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 75 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 1947 سے لے کر آج تک اپنے گاؤں سے نہیں ہارے ۔ اپنے گاؤں کا پولنگ  تین ہزار کی لیڈ سے جیتاہوں۔ 

وفاقی وزراء کے ہمراہ میڈیا کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے اسجد ملہی نے کہا کہ مریم نواز نےد و دن سے ڈسکہ کو ہی فوکس کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنے گاؤں کا پولنگ 300کی لیڈ سے ہارا ہوں لیکن میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن جائیں اور ریکارڈ نکلوائیں، میں اپنے گاؤں سے تین ہزار کی لیڈ سے جیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم اور ڈسکہ آنے والے وفاقی وزراء  کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو پی ٹی آئی کے شہید ہونے والے کارکن کے لواحقین کے غم میں شریک ہوئے۔ 

اسجدعلی ملہی نے کہا کہ آج مریم نواز نے جس طرح ڈسکہ میں آکر لیگی کارکن کے والد کو ساتھ کھڑے کر کے گانے گائے، ساؤنڈسسٹم چلایا اس کی مذمت کرتے ہیں۔مریم نواز جن لوگوں کو چھوڑنے کی بات کر رہی ہیں وہ پیشہ ور قاتل ہیں انہوں نےنہتے کارکنوں کو قتل کیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی پچھلی بار بھی یہاں سے جیت رہی تھی لیکن ہم لوگ آپس میں تقسیم ہوگئے اس لیے ہار گئے  تھے لیکن اس بار ہم نے متحد ہوکر الیکشن لڑا جس کی وجہ سے جیت ہمارا مقدر بنی ۔ انشاءاللہ جلد پارلیمنٹ میں جا کر ڈسکہ کی نمائندگی کروں گا۔

مزید :

قومی -