جیو پر حملہ، وزیر اعظم بھی میدان میں آگئے

جیو پر حملہ، وزیر اعظم بھی میدان میں آگئے
جیو پر حملہ، وزیر اعظم بھی میدان میں آگئے
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنگ ، جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں   عامر لیاقت نے کہا کہ ’ جیو کے دفتر پر حملہ قابل مذمت اور بےشرمی ہے۔  وزیر اعظم نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ اسلام آباد میں مجھے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے آزادی صحافت پر کسی بھی قدغن کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ میرا جیو سے پرانا تعلق رہا ہے، حملے پر دل گرفتہ ہوں۔ سندھ حکومت فارغ ہوچکی ہے۔‘

خیال رہے کہ آج سندھی قوم پرست جماعت کی جانب سے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر جنگ، جیو کے مرکزی دفترکے باہر مظاہرہ کیا، اس دوران مظاہرین مشتعل ہو کر دفتر کے اندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -سندھ -کراچی -