’پی کے 63 پر الیکشن کمیشن اور ن لیگ نے مل کر گھپلا کیا‘ پرویز خٹک نے دھاندلی کا الزام لگادیا

’پی کے 63 پر الیکشن کمیشن اور ن لیگ نے مل کر گھپلا کیا‘ پرویز خٹک نے دھاندلی ...
’پی کے 63 پر الیکشن کمیشن اور ن لیگ نے مل کر گھپلا کیا‘ پرویز خٹک نے دھاندلی کا الزام لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے الزام عائد کیا ہے کہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ ن نے مل کر گھپلا کیا۔

نجی ٹی و ی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پی کے 63 میں ضمنی انتخاب پاکستان تحریک انصاف نے جیتا لیکن ن لیگ نے جعل سازی کی، الیکشن کمیشن میں جائیں گے اور ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن نے مل ملا کر سارا کام کیا، نوشہرہ میں جو ہوا اس کا نتیجہ جلد سب کے سامنے آجائے گا، ثابت کروں گا کہ پی کے 63 پر ہمیں جان بوجھ کر ہرایا گیا۔

پرویز خٹک نے کہاکہ چھ ہزار ووٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، تمام لسٹیں چیک کیں تو پتہ چلا کہ ووٹوں کی چوری کی گئی ہے، دو روز تک لسٹوں کا جائزہ لیا تو ان کی چوری پکڑی گئی، تمام ثبوتوں اور ریکارڈ کے ساتھ کل الیکشن کمیشن جائیں گے۔