ایم کیو ایم اور تحریک انصاف مشترکہ طور پر مردم شماری کے نتائج پر تحفظات رکھتے ہیں:فیصل سبزواری

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف مشترکہ طور پر مردم شماری کے نتائج پر تحفظات رکھتے ...
ایم کیو ایم اور تحریک انصاف مشترکہ طور پر مردم شماری کے نتائج پر تحفظات رکھتے ہیں:فیصل سبزواری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کےمرکزی رہنمافیصل سبزواری نےکہاہےکہ  ہماری جماعت اور پاکستان تحریک انصاف مشترکہ طور پر مردم شماری کے نتائج پر تحفظات رکھتے ہیں،ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ شہری سندھ کے احساس محرومی کو دور کیا جائے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ایم کیو ایم کے مرکز میں آمداور دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ  مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجی گئی کابینہ سفارشات میں نئی مردم شماری جلد کروانے کی تجویز ہے، ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے نئے بجٹ میں خاطر خواہ رقم مختص کی جائے جس پر اتفاق ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے وفد کے ساتھ تمام نکات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ہے اور  ایک حلیف جماعت کی حیثیت سے ہم نے اپنا اصولی موقف  پی ٹی آئی قائدین کے سامنے رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -