'ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی'مریم اورنگزیب کا  ردعمل 

'ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی'مریم اورنگزیب کا  ردعمل 
'ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی'مریم اورنگزیب کا  ردعمل 
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ووٹ چوروں نے چاردیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی ۔ وزیروں کی فوج مریم نواز کو جواب دینے کی خاطر ڈسکہ میں آئی اور چھپ کر پریس کانفرنس کر کے بھاگ گئے۔ 

مریم اورنگزیب نے حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خوف میں مبتلا عمران خان نے کرائے کے ترجمانوں کی فوج ڈسکہ بھجوائی،ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی اور چھپ کر بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی ووٹ چور وزیروں اور مشیر کو مریم نواز کی تقریر کے جواب کی فکر ہے عوام کی نہیں، کرائے کے ترجمان ڈسکہ میں چھُپ کر اپنی دہشت اور غنڈہ گردی کا دفاع کر رہے تھے۔ 

مزید :

قومی -