"الیکشن چوری کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ ، ہم الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے"

"الیکشن چوری کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ ، ہم الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو قبول ...

  

ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نےکہاہےکہ پاکستان کومسلم لیگ ن نےبہت نقصان پہنچایا،اس لیگ کااصل مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں، ایک طرف مودی کے یار ہیں جن کا  الیکشن چوری کرناوطیرہ ہےاور دوسری طرف پاکستان سے محبت کرنے والا لیڈرعمران خان ہےجس نے اپنا سب کچھ اس ملک کے لئے وقف کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ ٹیکسلا کی ایک تاریخی اہمیت ہے اور دنیا اس اہمیت سے واقف ہے، ٹیکسلا کےعوام کومسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھاگیا ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، گیس کی فراہمی اسی سلسلہ کی کڑی ہے، سات کروڑ روپے کی لاگت کے اس منصوبے سے علاقے کے چھ گاؤں گیس کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا، اس لیگ کااصل مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے وقف کردیا ہے،ایک طرف یہ لیڈر ہیں جنہوں نے اس قوم کا خون چوسا،ان چوروں، لٹیروں نے آج تک کو ئی الیکشن اپنی محنت سے نہیں جیتا،صرف اور صرف الیکشن چوری کر کےجیتتے رہے ہیں، الیکشن چوری کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے،جہاں یہ جیتیں وہ الیکشن  ٹھیک ہوتا  ہے، جہاں ہاریں دھاندلی کا شور کرتے ہیں ،دراصل یہ خود  دھاندلی کی پیداوار ہیں،ہم الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت دن بدن  بہتر ہو رہی ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو گی،پینتیس سال اور اڑھائی سال کی کارکردگی کا مقابلہ نہ کریں انشا اللہ ہر آنے والا دن بہتر ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اٹک -