جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کا مثبت قدم

جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کا مثبت قدم
جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کا مثبت قدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول (رضا شاہ) پاکستانی سفارت خانے نے جنوبی کوریا میں موجود پاکستانیوں کو آگاہ کیا ہے کہ 25 فروری بروز جمعرات کو دن 3بجکر30 منٹ پر سفیرِ پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ پاکستانی کمیونیٹی سے بات چیت کریں گی اور اُن کی شکایات، مسائل اور تجاویز پر بات چیت کرنے کیلئے آن لائن موجود ہوں گی۔.

اس آن لائن سیشن کا حصہ بننے کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے ایک لنک ( http://shorturl.at/bfwQW  ) بھی شیئر کیا گیا ہے تا کہ شرکت کے خواہشمند رجسٹریشن کروا سکیں اور اس آن لائن سیشن کا حصہ بن سکیں۔

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر مدثر چیمہ، نائب صدر مہر سرور اور جنرل سیکرٹری صابر خان نے کوریا میں موجود پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کروانے کی ترغیب دی ہے۔