این اے 75ضمنی انتخابات ، انکوائری رپورٹ میں نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف 

 این اے 75ضمنی انتخابات ، انکوائری رپورٹ میں نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف 
 این اے 75ضمنی انتخابات ، انکوائری رپورٹ میں نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف 

  

اسلام آباد (این این آئی)این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ میں نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی "جی این این" کے مطابق این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور متنازعہ چیزوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن تمام پہلوؤں کا  جائزہ لے رہا ہے۔این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی ابتدائی  انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق ریٹرننگ افسران کوغائب کیاگیا اور وہ صبح چھ بجے واپس آئے،نتائج میں ٹیمپرنگ کاانکشاف سامنے آیاہے۔20 پولنگ سٹیشنزکے نتائج تبدیل کیے گئے ،  الیکشن کمیشن آئندہ  دو روزتک این اے75ڈسکہ سے متعلق فیصلہ دیگا۔چیف الیکشن کمیشنر نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور  انتظامیہ کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید :

قومی -