پشاور زلمی کو دھول چٹانے والے لاہور قلندر کے شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں اپنی معصومانہ خواہش کا اظہار کردیا

پشاور زلمی کو دھول چٹانے والے لاہور قلندر کے شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں ...
پشاور زلمی کو دھول چٹانے والے لاہور قلندر کے شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں اپنی معصومانہ خواہش کا اظہار کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن سکس کا پہلی مرتبہ فتح سے آغاز کیا ہے، ایونٹ کی شروعات اچھی ہو تو ٹیم کا مورال بلند ہوجاتا ہے۔

پشاور زلمی کو شکست دینے اور لاہور قلندر کے فاتحانہ آغاز پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شاہین آفریدی  نے کہاکہ پہلی بار پی ایس ایل کے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، کسی ایونٹ کی شروعات اچھی ہو تو اس سے ٹیم کا مورال بلند ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کی پرفارمنس سے بہت اعتماد ملا، نئی بال پر نیٹ میں بہت محنت کی جس کا صلہ ملا جبکہ راشد خان کے آنے سے بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ٹاپ باؤلر بننا چاہتا ہوں۔

واضح  رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل سکس کے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف اپنے مقررہ اوورز میں 14 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کوپولین کی راہ دکھائی اور سکور کو محدود کرنے میں اہم کردار نبھاتے ہوئے لاہور قلندر کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے نائب کپتان بھی ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -