محمد رضوان نے ملتان سلطانز کی شکست کی وجہ بتادی، سہیل تنویر بارے بھی بڑا بیان دے دیا

محمد رضوان نے ملتان سلطانز کی شکست کی وجہ بتادی، سہیل تنویر بارے بھی بڑا بیان ...
محمد رضوان نے ملتان سلطانز کی شکست کی وجہ بتادی، سہیل تنویر بارے بھی بڑا بیان دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم ٹارگٹ  کے مطابق سکور نہیں کرسکے،10 سے 15 سکور کم کئیے جس کے باعث میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹنگ میں اچھا آغاز کیا مگر درمیان میں وکٹیں گرگئیں جس سے کچھ مشکل ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سہیل تنویر ہمارے اہم باؤلر ہیں،سہیل تنویر میچ ونر کھلاڑی ہیں،انہوں نے ٹیم کو بہت سے میچ جتوائے بھی ہیں،ان سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں وہ ہمیں میچز جتواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل تنویر نے سکینڈ لاسٹ اوور میں 19 رنز دئیے تھے جس کے باعث ان کو ملتان سلطانز کے فینز کی جانب سے تنقید کا سامان کرنا پڑرہا ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -