’میری تنقید کی  وجہ سے پی ایس ایل کا گانا سپرہٹ ہوا‘

’میری تنقید کی  وجہ سے پی ایس ایل کا گانا سپرہٹ ہوا‘
’میری تنقید کی  وجہ سے پی ایس ایل کا گانا سپرہٹ ہوا‘
سورس: Instagram

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ  6(پی ایس ایل) کے گانے پر تنقید کی اسی وجہ سے یہ سپر ہٹ ہوا۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے میچ جیتنے پر انہیں بہت اچھا لگا، ٹیم بہت اچھی ہے، وہ اپنی گیم کو آگے بڑھائیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ ان کی تنقید کی وجہ سے پی ایس ایل کا ترانہ سپر ہٹ ہوا ہے، اگر وہ تنقید نہ کرتے تو یہ گانا آتا اور گزر جاتا اور کسی کو بھی اس کا پتہ نہ چلتا، پی سی بی کے لوگ فون کرکے شکریہ ادا کر  رہے ہیں کہ میری تنقید کی وجہ سے اینتھم سپر ہٹ ہوا۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -