بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر حفیظ کو باہر کیا تو وہاب کو کیوں کھلایا؟ سکندر بخت نے سوال اٹھادیا

بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر حفیظ کو باہر کیا تو وہاب کو کیوں کھلایا؟ ...
بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر حفیظ کو باہر کیا تو وہاب کو کیوں کھلایا؟ سکندر بخت نے سوال اٹھادیا
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا کہنا ہے کہ جو پاکستان کیلئے فیل ہو رہے تھے وہ آج بھی فیل ہوئے اور جو قومی ٹیم کیلئے پرفارم کرتے رہے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  میں بھی پرفارم کرتے ہوئے نظر آئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ محمد حفیظ کو بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر ٹیم سے نکالا گیا لیکن وہاب ریاض کے معاملے میں یہ اصول کہاں گیا، انہیں تو خلاف ورزی کے باوجود کھلا لیا گیا، اس وقت محمد حفیظ کیلئے پاکستان ٹیم میں آنا چیلنج بن گیا ہے، وہ پی ایس ایل میں پرفارم  کرکے ہی واپس آسکتے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد سے شکست کھانے والی ملتان سلطانز کے ٹیم کمبی نیشن کو ناقص قرار دیا اور کہا حیرت ہوئی کہ انہوں نے عمران طاہر کو کیوں نہیں کھلایا، شاہد آفریدی کے ساتھ انہیں  عمران طاہر کوبھی ٹیم میں شامل کرنا چاہیے تھا۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -