پی ایس ایل 6، آج کون کونسی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا؟ آپ بھی جانیں

پی ایس ایل 6، آج کون کونسی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا؟ آپ بھی جانیں
پی ایس ایل 6، آج کون کونسی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا؟ آپ بھی جانیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 6  میں آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا،جس میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں چار میچز میں لاہور قلندر اور ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح رہا ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ لاہور قلندر نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کوشکست دی تھی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -