عمر کوٹ میں چیئرٹی پارس میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد، مفت آپریشن کئے گئے

عمر کوٹ میں چیئرٹی پارس میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا ...
عمر کوٹ میں چیئرٹی پارس میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد، مفت آپریشن کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ کے نجی چیئرٹی پارس میڈیکل سینٹرکی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جہاں 20 کے قریب مختلف آپریشن بھی کیےگئے ۔

تفصیلات کے مطابق مفت میڈیکل کیمپ کے فوکل پرسن  اقبال میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مفت میڈیکل کیمپ  محض اللہ تعالیٰ کی رضاخاطر لگایا گیا ،  میڈیکل کیمپ  میں کراچی سےگردوں کے امراض کے ماہر سرجن ڈاکٹر ڈاکٹر سمیع اللہ گل، ڈاکٹر لچھمی نارائن نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو مفت ادویات دیں ۔ 

فوکل پرسن اقبال میمن نے بتایا کہ ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں دوسو سے زائد مریضوں کا معائنہ کر کے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ،  میڈیکل کیمپ میں تقریباً  20 کے قریب گردہ کی پتھری ،بواسیر،غدود،اپینڈکس رسولی سمیت مختلف آپریشن بھی کیے گئے۔   اس موقع پر ڈاکٹر سمیع اللہ گل ،ڈاکٹرلچھمی نارائن نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ کیمپ میں مختلف بیماریوں خصوصاًگردوں ،ہرنیا، اپینڈکس،پتے کے مریض ، شوگر  ، بلڈپریشر ، غذائیت کی کمی ، گردہ،مثانے ، پتےکی پتھری میں مبتلا مریض آئے ۔

جناح ہسپتال کراچی کے شعبہ یورولاجی کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ گل نےکہااب گردہ،مثانے،پتے، کی پتھری ،ہرنیا،اپینڈکس ، رسولی کے مریضوں کو آپریشن کےلیے  کراچی ، حیدرآباد جانےکی ضرورت نہیں ،  انشاءاللہ جدید ٹیکنالوجی لیزر مشینری کےذریعے عمرکوٹ میں ہی آپریشن ہونگے ۔ ڈاکٹر سمیع اللہ گل نےکہاکہ ہماری پوری کوشش ہےکہ مریضوں کو زیادہ سےزیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

ڈاکٹرلچھمی نارائن اور ڈاکٹر سمیع اللہ گل کا کہنا تھا کہ لوگوں کو امراض سےبچاؤ کےمتعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے ۔ کیمپ کا سوشل ورکرز امین میمن ڈیپلائی،سید عدنان شاہ،ولی خان نے بھی وزت کیا اور میڈیکل کیمپ کے انتظامات پر خوشی و اطمینان کااظہار کیا ۔ کیمپ میں شریک مریضوں کاکہناتھاکہ اسطرح کے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات حاصل ہوتی ہیں  کراچی حیدرآباد جاکر اپنا علاج نجی  ہسپتالوں میں نہیں کراسکتے ہیں.