پی ایس ایل کے میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں ہراسانی کاواقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

پی ایس ایل کے میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں ہراسانی کاواقعہ، ویڈیو سامنے آگئی
پی ایس ایل کے میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں ہراسانی کاواقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب سٹیڈیم میں تماشائیوں کی سو فیصد آمد کی اجازت بھی مل گئی ہے اور لاہور ی فینز ہر میچ میں بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں جہاںایک جانب تماشائی پی ایس ایل کے میچوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہاں ہی بعض لوگ کبھی سیکیورٹی اہلکاروں سے الجھتے اور کبھی سٹیڈیم کے نظم و نسق کو خراب کرتے نظر آتے ہیں ۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آئی ہے جس میں ایک لڑکا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئی لڑکیوں کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیو میں لڑکا اپنے موبائل کے فرنٹ کیمرے سے بظاہر اپنی ویڈیو بنا رہا ہے لیکن سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا اپنے پیچھے بیٹھی لڑکیوں کی ویڈیو بنا رہا ہے ،کچھ لڑکیاں میچ دیکھنے میں مشغول ہیں جبکہ ایک لڑکی مسلسل اس لڑکے کی حرکتوں کو نوٹ کر رہی ہے ،اس لڑکی کے سنجیدہ چہرے سے اس بات کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ اسے لڑکے کا یہ عمل بالکل پسند نہیں آرہاہے ۔

مزید :

PSL -PSL Video Gallery -