سہیلی کے گھر سے کروڑوں  روپے کی اشیاء چرا کر خاتون نے ہو بہو نقلی اشیاء رکھ دیں، سزا ہوگئی

سہیلی کے گھر سے کروڑوں  روپے کی اشیاء چرا کر خاتون نے ہو بہو نقلی اشیاء رکھ ...
سہیلی کے گھر سے کروڑوں  روپے کی اشیاء چرا کر خاتون نے ہو بہو نقلی اشیاء رکھ دیں، سزا ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک) اپنی دوست کے گھر سے پونے 4 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی اشیا ءچرا کر ان کی جگہ ہو بہو نقلی اشیاء رکھنے والی چینی خاتون کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔تفتیش کے دوران لیو نے اعتراف جرم کرلیا اور اپنی دوست سے معاف کردینے کی درخواست کی لیکن کاؤ نے انکار کردیا۔ عدالت نے لیو کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھوکہ دہی اور فراڈ کا یہ معاملہ3 سال قبل شروع ہوا تھا جب کاؤ نامی خاتون نے اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے چابی اپنی دوست لیو کو دی تھی اور وہ خود کام کے سلسلے میں شہر سے باہر گئی ہوئی تھی۔

لیو نے دوست کی غیر موجودگی میں اس کے گھر سے ایک ملین یو آن یعنی تقریباً پونے 4 کروڑ روپے مالیت کے برانڈڈ بیگز، جوتے، کپڑے، جیولرز اور دیگر  قیمتی اشیا ءچرا کر ان کی جگہ ہو بہو نقلی اشیا ءرکھ دیں۔کاؤ جب واپس لوٹی تو چند ہی دنوں میں اسے اندازہ ہوگیا کہ بعض اشیا ءجعلی یا نقلی ہیں لیکن اس نے سمجھا کہ شاید ایسا دکاندار نے کیا ہے لیکن جیسے جیسے دیگر اشیاء کا بھی معلوم ہوتا گیا تو وہ تشویش میں مبتلا ہوگئی۔

کاؤ نے جن دکانوں سے یہ سامان لیا تھا وہاں شکایت کی تو جواب نے اسے حیران کردیا۔ دکانداروں نے بتایا کہ یہ سامان ان کے دیئے گئے سامان کی نقل ہیں۔ یہ سامان آپ کے گھر میں ہی تبدیل کیا گیا ہے تاہم کاؤ کو اپنی دوست لیو پر مکمل بھروسہ تھا اور وہ سمجھتی رہی کہ یہ کارستانی شاید گھر میں کام کے لیے آنے والے مزدوروں کی ہے لیکن جلد ہی پولیس نے  معمہ حل کرلیا۔