ایک ہفتے میں دو کلوگرام وزن کم کرنے کا طریقہ

ایک ہفتے میں دو کلوگرام وزن کم کرنے کا طریقہ
ایک ہفتے میں دو کلوگرام وزن کم کرنے کا طریقہ
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہفتے میں دو کلوگرام وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ’Reddit‘ پر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فن ڈیوڈ نامی ایک ماہر نے کچھ ایسی چیزیں بتائی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے بہت کم وقت میں موٹاپا کم کیا جا سکتا ہے۔ فن ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اپنی کیلوریز کم کریں۔ آپ جتنی کیلوریز ورزش کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں، اس سے کم لیں اور روزانہ 500سے ہزار 1000کیلوریز کم کرتے جائیں۔
فن ڈیوڈ پوسٹ میں لکھتا ہے کہ ایک صحت مندانہ خوراک موٹاپا کم کرنے کے لیے ازحد ضروری ہے، جس میں مختلف قسم کے پھل، سبزیاں، کچھ پروٹین اور اناج شامل ہوں۔ ایسی خوراک سے اجتناب کریں جس میں شوگر اور غیرصحت مندانہ چربی زیادہ ہو۔ خوراک میں صحت مند چکنائی کو شامل کریں۔ اس کے لیے زیتون کا تیل، مگرناشپاتی اور خشک میوہ جات کا استعمال بہترین ہے۔
فن ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس کی حامل اشیاء بریڈ، پاستہ وغیرہ سے اجتناب برتیں۔ دن میں کم از کم 8گلاس پانی پئیں۔ باقاعدگی کے ساتھ ورزش کریں۔ ایسی ورزشوں پر زیادہ توجہ مرکوز کریں جو پیٹ کی چربی کم کرتی ہیں۔ اپنی نیند کے معیار کو بھی بہتر بنانے کی سعی کریں اور روزانہ 7سے 9گھنٹے کی نیند لیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -