توہین عدالت کیس؛ ڈی سی اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روک دیا

توہین عدالت کیس؛ ڈی سی اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد، اسلام ...
توہین عدالت کیس؛ ڈی سی اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد کردی اور بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،گزشتہ سماعت پر عدالت پیش نہ ہونے پر ڈی سی اسلام آباد نے غیر مشروط معافی کی استدعا کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو شوکاز نوٹس کا پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم  دیتے ہوئے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔