چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی)گوجرخان پولیس کی کارروائی،02 روز قبل چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم نے گھریلو رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنی اہلیہ اللہ رکھی کوزخمی کر دیا تھا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02روز قبل چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم امجد کو گرفتا ر کر لیا،ملزم امجد نے گھریلو رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنی اہلیہ اللہ رکھی کوزخمی کر دیا تھا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائی گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔