لاہور کے این اے 128کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ 

لاہور کے این اے 128کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل ...
لاہور کے این اے 128کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاوہر ہائیکورٹ نے این اے 128کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ  کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور کے این اے 128کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے آزادامیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن عدالتی حکم پر معاملہ دیکھ رہا ہے، توہین عدالت نہیں بنتی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ آر او نے دانستہ عدالتی حکم کی تعمیل نہ کی،عدالت نے کہاکہ عدالت نے کارروائی شروع کردی تو الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کیا رہ جائے گی،آر او کے رویے کے خلاف ہم نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔