پاک ایران گیس پائپ لائن ،پاکستان اپنے علاقے میں80کلومیٹر لائن بچھائے گا 

پاک ایران گیس پائپ لائن ،پاکستان اپنے علاقے میں80کلومیٹر لائن بچھائے گا 
پاک ایران گیس پائپ لائن ،پاکستان اپنے علاقے میں80کلومیٹر لائن بچھائے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)پاک ایران گیس پائپ لائن تعمیرکے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ،پاکستان اپنے علاقے میں 80 کلو میٹر پائپ لائن بچھائے گا۔نجی ٹی وی  کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے پاکستان اپنے علاقے میں80کلومیٹر پائپ لائن بچھائے گا۔ جس کی منظوری کیلئے کابینہ کی توانائی کمیٹی کااجلاس آئندہ جمعہ کوبلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیرکامعاملہ زیرغورآئےگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایران سرحد تک ابتدائی طور پر80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے،منظوری کیلئے معاملے کوکابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا،توانائی کمیٹی سے منظوری کے بعدحتمی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیاجائیگا،منصوبے کیلئے ایک سال کا عرصہ درکارہوگا۔