اسلام آباد سے شیڈول 15 پروازیں منسوخ

 اسلام آباد سے شیڈول 15 پروازیں منسوخ
 اسلام آباد سے شیڈول 15 پروازیں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ایئرپورٹ سے منگل کو شیڈول 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی دو پروازیں نجی ایئر لائن کی دو پروازیں، اسلام آباد کوئٹہ، اسلام آباد گلگت، سکردو، ریاض اور کابل کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔اس کے علاوہ کراچی دبئی، جدہ، لاہور، ملتان اور جدہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
کوئٹہ کراچی اور جدہ پشاورکی پروازیں اسلام آباد اتارلی گئیں جبکہ جدہ لاہور کی پرواز فنی خرابی پر ریاض اتاری گئی۔