امریکا میں مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن، 70 سکّے نکال لئے گئے

امریکا میں مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن، 70 سکّے نکال لئے گئے
امریکا میں مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن، 70 سکّے نکال لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود مگرمچھ کے پیٹ کا ا?پریشن کر کے 70 سکّے باہر نکال لئے گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ سفید جِلد اور نیلی آنکھوں والے نایاب مگرمچھ کی عمر 36 سال ہے جسے آپریشن کے بعد واپس چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ نے آنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی میں کچرا اور دیگر چیزیں نہ پھینکیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چڑیا گھر میں موجود تمام 10 مگر مچھوں کے معمول کے مطابق خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لئے گئے تھے جس کے بعد ایک مگرمچھ کے پیٹ میں سکّوں کی موجودگی کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔