پیپلز پارٹی صدر مملکت کا عہدہ کس کی ڈیمانڈ پر لے رہی ہے ؟ ندیم افضل چن نے اہم انکشاف کر دیا

پیپلز پارٹی صدر مملکت کا عہدہ کس کی ڈیمانڈ پر لے رہی ہے ؟ ندیم افضل چن نے اہم ...
پیپلز پارٹی صدر مملکت کا عہدہ کس کی ڈیمانڈ پر لے رہی ہے ؟ ندیم افضل چن نے اہم انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ٹی وی رپورٹ)  پیپلز پارٹی صدر مملکت کا عہدہ کس کی ڈیمانڈ پر لے رہی ہے ؟  اس حوالے سے مسلم لیگ( ن) کے ساتھ پیپلزپارٹی کی مذاکراتی ٹیم کے رکن ندیم افضل چن نے اہم انکشاف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ صدر پاکستان کا عہدہ مسلم لیگ( ن) کی ڈیمانڈ پر لے رہے ہیں۔ بلوچستان میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان حکومت میں انکی اتحادی ہوگی،ابھی وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ نہیں ہوا کہ کون وزیراعلیٰ بلوچستان ہوگا، پیپلزپارٹی مرکز میں حکومت میں شامل نہیں ہوگی تاکہ مسلم لیگ (ن )کو فری ہینڈ ملے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔