(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی لڑائی نہیں ، عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں: شعیب شاہین

(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی لڑائی نہیں ، عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں: شعیب ...
(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی لڑائی نہیں ، عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں: شعیب شاہین
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا کہ (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی لڑائی نہیں ہے، فرینڈلی اپوزیشن ہے ۔میڈیا میں عوام کو یہ بے وقوف بنا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔ پروگرام میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن اور (ن) لیگ کے  رہنما سینیٹر  مصدق ملک  نےبھی شرکت کی ۔

سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات مثبت ا نداز میں چل رہے ہیں۔ ہمیں سادہ اکثریت نہیں ملی تو بہتر ہے سب مل کر ساتھ چلیں۔