(ن) لیگ ، ایم کیوایم کو وفاق میں کونسی 3 وزارتیں دے گی ؟ دعویٰ سامنے آ گیا 

(ن) لیگ ، ایم کیوایم کو وفاق میں کونسی 3 وزارتیں دے گی ؟ دعویٰ سامنے آ گیا 
(ن) لیگ ، ایم کیوایم کو وفاق میں کونسی 3 وزارتیں دے گی ؟ دعویٰ سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت سازی کے بعد ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ میں 3 وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے۔

مقامی اخبار "جنگ نیوز" کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پورٹس اینڈ شپنگ اور وزارت اوور سیز پاکستانیز دی جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مسلم لیگ( ن) سے کیے گئے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 3 مطالبات قانون سازی سے متعلق اور دیگر سیاسی نوعیت کے ہیں۔ پہلا مطالبہ ہے کہ این ایف سی سے رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست منتقل کی جائے، دوسرا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہو اور جس صوبے میں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخاب روکا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا تیسرا مطالبہ ہے کہ کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

قومی -