کیا اسلام آباد میں پاک ویلز کار میلے کیلئے تیار ہیں؟ شیڈول سامنے آگیا

کیا اسلام آباد میں پاک ویلز کار میلے کیلئے تیار ہیں؟ شیڈول سامنے آگیا
کیا اسلام آباد میں پاک ویلز کار میلے کیلئے تیار ہیں؟ شیڈول سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (پروموشنل ریلیز) ملتان میں کامیاب شو کے بعد پاک ویلز کار میلے کا اگلا پڑاؤ دارالحکومت اسلام آباد ہونے جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں یہ میگا ایونٹ 2f2f فارمولا کارٹنگ میں 25 فروری 2024 (اتوار) کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہونے جا رہا ہے۔ لہذا، اگر آپ اپنی کار بیچنے یا استعمال شدہ کار خریدتے غیر ضروری پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ ایونٹ خاص آپ کیلئے ہے۔ آپ کی سہولت کے لیے، ہم نے انسپکشن سروس پر 50 فیصد رعایت اور پاک ویلز کار کئیر پراڈکٹس پر 30 فیصد رعایت پیش کر رہے ہیں۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں! یا تو اپنی گاڑی جلدی سے بیچیں یا موقع پر ہی خرید لیں۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار
اگر آپ اپنی کار بیچنا چاہتے ہیں یا اسے کسی بہترین جگہ پر ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ذیل میں دئیے گئے طریقے کے مطابق اپنی گاڑی رجسٹر کر سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کی تصدیق اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک کہ ہمارے نمائندے کے ذریعہ رجسٹریشن کوڈ فراہم نہ کیا جائے۔
یہاں فارم پُر کریں۔

آپ کو ہمارے نمائندے کی طرف سے ایک کال موصول ہوگی (اگر آپ کال موصول نہیں کر پاتے تو آپ 042111943357    پر کال کر سکتے ہیں)۔
آپ کو پاک ویلز کے بینک اکاؤنٹ نمبرPW A/C Bank Alfalah IBAN: PK83ALFH0028001004507309 پر رجسٹریشن فیس جمع کروانا ہوگی۔
ادائیگی کرنے کے بعد، براہ کرم ہمارے نمائندے کو مطلع کریں تاکہ اس کی تصدیق ہو سکے اور کوڈ جاری کیا جا سکے۔
آپ کو پاک ویلز کی طرف سے ایس ایم ایس یا وٹس ایپ کے ذریعے ایک کوڈ موصول ہوگا۔
کار میلے کے ریٹس
کار میلے کے لیے درج ذیل چارجز ہیں جو کہ ناقابل واپسی ہیں:
1000 سی سی تک کی کار رینج کے لیے 1500 روپے چارج کیے جائیں گے۔
1001 سی سی سے 2000 سی سی رینج تک کی گاڑیوں کے لیے 2000 روپے وصول کیے جائیں گے
اسی طرح 2001 سی سی گاڑیوں سمیت تمام ایس یو ویز، کراس اوورز، 4×4، جیپ اور جرمن کاروں کیلئے 2500 روپے چارج کیے جائیں گے۔
بکنگ کیلئے محدود سلاٹس موجود ہیں جس کے بعد بکنگ بند کر دی جائے گی۔
پری-بکنگ جمعہ 23 فروری سے شام 6:00 بجے تک بند ہو جائے گی اس کے بعد اسے کار میلے والے دن کی بکنگ سمجھا جائے گا جو صرف سلاٹس کی موجودگی کے مطابق دسےتیاب ہوگی۔ جس کیلئے فی کار 2000 روپے وصول کیے جائیں گے۔
کسٹمرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ وقت پر مقام پر پہنچیں تاکہ پنڈال میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
نوٹ
مذکورہ بالا چارجز صرف پرائیویٹ سیلرز کے لیے ہیں، ڈیلرز بزنس ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -