الیکشن کمیشن نے جلد بازی میں نوٹیفکیشن کیوں جاری کئے، معاملہ دیکھیں گے، ہائیکورٹ کے  اسلام آباد کے 3حلقوں کے انتخابی نتائج اور نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستوں پر ریمارکس

الیکشن کمیشن نے جلد بازی میں نوٹیفکیشن کیوں جاری کئے، معاملہ دیکھیں گے، ...
الیکشن کمیشن نے جلد بازی میں نوٹیفکیشن کیوں جاری کئے، معاملہ دیکھیں گے، ہائیکورٹ کے  اسلام آباد کے 3حلقوں کے انتخابی نتائج اور نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستوں پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے 3حلقوں کے انتخابی نتائج اور نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے جلد بازی میں نوٹیفکیشن کیوں جاری کئے، معاملہ دیکھیں گے،الیکشن کمیشن خود اسٹے آرڈر جاتا ہے اور خود ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کے 3حلقوں کے انتخابی نتائج اور نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی،جسٹس گل حسن نے کہاکہ الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اس عدالت کے سامنے آ چکا ہے، درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن اس عدالت سے چھپایا۔

عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے جلد بازی میں نوٹیفکیشن کیوں جاری کئے، معاملہ دیکھیں گے،الیکشن کمیشن خود اسٹے آرڈر جاتا ہے اور خود ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیتا ہے۔

جسٹس گل حسن نے کہاکہ اس صورتحال سے تو آئینی  ادارے کے کام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں،اگر کمیشن کل شکایات درست قرار دے دیتا ہے تو نوٹیفکیشن کا کیا ہوگا؟کیا عدالت نوٹیفکیشن معطل رکھ کر درخواستیں نمٹا دے؟عدالت نے کہاکہ نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتے ہیں۔