پاکستان 2عالمی طاقتوں کیلئے میٹنگ پوائنٹ ہوسکتا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان 2عالمی طاقتوں کیلئے میٹنگ پوائنٹ ہوسکتا ہے ، پاکستانی سفیر
پاکستان 2عالمی طاقتوں کیلئے میٹنگ پوائنٹ ہوسکتا ہے ، پاکستانی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کا میدان نہیں بلکہ دو عالمی طاقتوں کیلئے میٹنگ پوائنٹ ہوسکتا ہے۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان تعاون کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، دونوں ممالک پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ سٹرٹیجک توازن کو برقرار رکھنے، انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کو فوجی ساز و سامان اور فنانسنگ کی بحالی کیلئے امریکی فیصلوں کے منتظر ہیں۔
 امریکا جنوبی ایشیا ءکی سلامتی کے حوالے سے بھی توجہ مرکوز کرے، طالبان، داعش اور القاعدہ جیسے گروپوں سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -