پی ایس ایل سیزن 9، کراچی کنگز نے جیت کا کھاتہ کھول دیا ، پشاور زلمی کو مسلسل دوسری شکست

پی ایس ایل سیزن 9، کراچی کنگز نے جیت کا کھاتہ کھول دیا ، پشاور زلمی کو مسلسل ...
پی ایس ایل سیزن 9، کراچی کنگز نے جیت کا کھاتہ کھول دیا ، پشاور زلمی کو مسلسل دوسری شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کوسات وکٹوں سے شکست دے کرجیت کا کھاتہ کھول دیا جبکہ پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بار ہار کر جیت کا کھاتہ نہ کھول سکی ۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 19.4 اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے  جس میں کپتان بابراعظم 72رنز کے ساتھ سرفہرست رہے اور ہدف دینے میں اہم کردار اداکیا ۔ ان کے علاوہ بیٹر رومان پاوول 39 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر صائم ایوب اور بابراعظم نے میدان میں اتر کرکھیل کر آغاز کیا لیکن اوپنر صائم ایوب کھیل کی پہلی گیند پر ہی شعیب ملک کے ہاتھوں بولڈ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 26 رنز کے مجموعے پر میر حمزہ نے گرائی، محمد حارث محض 6 سکور بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔بیٹر رومان پاوول 108 رنز کے مجموعے پر 39 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند کا نشانہ بنے۔آصف علی 23 رنز بنا کر 136 رنز کے مجموعے پر سیم کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔

جواب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر ز شان مسعود 12اور محمداخلاف 24رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ شعیب ملک 29سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔کیرن پولارڈ 49اور جیمز وینس 38سکور بنا کر آوٹ ہو ئے۔اس طرح کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -