اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف معاملہ الیکشن کمیشن کو واپس بھیج دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کے نوٹیفکیشن ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف معاملہ الیکشن کمیشن کو واپس بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف معاملہ الیکشن کمیشن کو واپس بھیج دیا۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق آزادامیدوار علی اعجاز بٹر نے این اے 117کا نوٹیفکیشن چیلنج کررکھا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استحکام پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت کی،علی اعجاز بٹر کی جانب سے وکیل شہریار طارق عدالت پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا،درخواستگزار علی اعجاز بٹر کی درخواست پر چیف جسٹس نے احکامات جاری کئے۔