(ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے، ساری ذمہ داری شہبازشریف پر ہوگی:فیصل کریم کنڈی

(ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے، ساری ذمہ داری شہبازشریف پر ہوگی:فیصل کریم ...
 (ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے، ساری ذمہ داری شہبازشریف پر ہوگی:فیصل کریم کنڈی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ ہم (ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے،16 مہینے بلاول پارٹی کو ٹائم نہیں دے سکے، وزیرنہیں ہوں گے تو وقت دے سکیں گے۔ ہم ملک کو معاشی بحران ، سیاسی عدم استحکام سے نکالنا چاہتے ہیں۔مشکلات میں (ن) لیگ کو سپورٹ کریں گے۔ہم (ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے۔ساری ذمہ داری شہبازشریف پر ہوگی کہ وہ کس طرح سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔ پروگرام میں سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر عرفان صدیقی  اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما  حامد خان نے بھی شرکت کی ۔