مانگاروڈ پر موجود ایک سٹیل یونٹ کی مشین میں پھنس کر ورکرجاں بحق، لاش ہسپتال منتقل کردی گئی

مانگاروڈ پر موجود ایک سٹیل یونٹ کی مشین میں پھنس کر ورکرجاں بحق، لاش ہسپتال ...
مانگاروڈ پر موجود ایک سٹیل یونٹ کی مشین میں پھنس کر ورکرجاں بحق، لاش ہسپتال منتقل کردی گئی
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)رائیونڈکی حدود میں واقع ایک سٹیل یونٹ میں غریب کارکن مشین میں پھنس کر زندگی کی بازی ہار گیا جس کی لاش سوشل سیکیورٹی ہسپتال مانگاروڈ منتقل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محب سٹاپ کے قریب موجود سٹیل یونٹ  میں کام کے دوران ’رولے ‘ میں ایک آکر ایک ورکرجاں بحق ہوگیا جس کی شناخت میاں چنوں کے رانا فیصل کے نام سے ہوئی ہے ۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ورکرنے ڈیلی پاکستان سے رابطہ کرکے بتایاکہ ورکرکی ہلاکت کے بعد فیکٹری انتظامیہ نے تمام دیگر ورکرز کو روم ایریا میں منتقل کردیا اور کیمرے بھی بند کروادیئے تاکہ کوئی ویڈیو نہ بناسکے ، کئی گھنٹوں بعد لاش کو فیکٹری کے پاس ہی مانگاروڈ پر موجود سوشل سیکیورٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا، مرحوم صبح آٹھ بجے ڈیوٹی پر آیا تھا ، اوپرنیچے چلنے والی دو ’شافٹوں‘ کے درمیان پھنس گیا۔ 
ایک اور ورکر نے بتایاکہ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ، رولے کے گرد کوئی جالی وغیرہ نہیں تھی، جاں بحق ہونیوالا ورکر بھی چلتی مشین کو گریس دے رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا تاہم فیکٹری انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آسکا۔