کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پھر شروع؟ ادھیڑ عمر پر گولیوں کی بوچھاڑ، 14 سالہ لڑکا بھی شدید زخمی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پھر شروع؟ ادھیڑ عمر پر گولیوں کی بوچھاڑ، 14 سالہ لڑکا بھی ...
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پھر شروع؟ ادھیڑ عمر پر گولیوں کی بوچھاڑ، 14 سالہ لڑکا بھی شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ادھیڑ عمر شخص پر گولیاں برسا دی گئیں، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا، واقعے میں 14 سالہ لڑکا بھی شدید زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے قریب فائرنگ واقعے میں ادھیڑ عمر شخص چل بسا جبکہ ایک 14 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ادھیڑ عمر شخص کے جسم میں 5 گولیاں اتاری گئیں، واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔ مقتول کی شناخت جاوید اقبال کے نام سے ہوئی جو ناتھا خان گوٹھ کا رہائشی تھا۔ 

ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران ایک 14 سالہ لڑکا بھی زخمی ہوا، تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -