تحریک انصاف کے 287 اراکین اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل

تحریک انصاف کے 287 اراکین اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل
تحریک انصاف کے 287 اراکین اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں اب تک مجموعی طور پر 287 اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرو ا دیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ قومی اسمبلی کیلئے 86 آزاد اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ہیں ،جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے 105 ارکان ، خیبرپختون خوااسمبلی کیلئے 85 اراکین اور سندھ اسمبلی کیلئے 11 اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے ہیں ۔

مزید :

قومی -