واہگہ بارڈر توسیعی پراجیکٹ کیلئےمزید کتنےارب روپے کی منظوری دیدی گئی ؟ جانیے

واہگہ بارڈر توسیعی پراجیکٹ کیلئےمزید کتنےارب روپے کی منظوری دیدی گئی ؟ ...
واہگہ بارڈر توسیعی پراجیکٹ کیلئےمزید کتنےارب روپے کی منظوری دیدی گئی ؟ جانیے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ ) واہگہ بارڈر توسیعی پراجیکٹ کیلئےمزید کتنےارب روپے  کی منظوری دیدی گئی ؟  اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے واہگہ بارڈر پر مشترکہ چیک پوسٹ کے توسیعی پراجیکٹ کیلئے 2ارب88کروڑ 90لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب حکومت رقم رینجرز کوفراہم کرے گی، زیادہ تر مشترکہ چیک پوسٹ پرسٹیڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔

’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق نومبر 2023سےفروری 2024کے موجودہ اخراجات میں سے بطور سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ مذکورہ پراجیکٹ کے لئے 2ارب88کروڑ 90لاکھ روپے ڈپٹی کمشنر لاہور کے’’ آسان اسائنمنٹ‘‘ نامی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرے گا جس کے بعد قانونی ضابطہ اخلاق اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت مذکورہ رقم ہیڈ کوراٹر ز پاکستان رینجرز (پنجاب ) کو فراہم کی جائے گی۔ پراجیکٹ میں شامل واہگہ سٹیڈیم کی تعمیر پر 2ارب 33 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے واہگہ بارڈر پر مشترکہ چیک پوسٹ کی توسیعی پراجیکٹ14اگست سے پہلے مکمل کیا جائیگا۔