نیشنل پولیس بیورو کی عمارت میں آگ لگ گئی

نیشنل پولیس بیورو کی عمارت میں آگ لگ گئی
نیشنل پولیس بیورو کی عمارت میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل پولیس بیورو کی عمارت میں آگ لگ گئی جسے کسی بڑے نقصان سے قبل ہی بجھا دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیشنل پولیس بیورو میں آگ لگنے پر ریسکیو عملے کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے آگ زیادہ پھیلنے سے قبل ہی قابو پا لیا۔

ریسکیو عملے کی جانب سے کہا گیا کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی جو شارٹ سرکٹ کے سبب لگی، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ 

مزید :

قومی -