بابراعظم نے ٹی ٹویٹنی کرکٹ کااہم  ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا 

بابراعظم نے ٹی ٹویٹنی کرکٹ کااہم  ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا 
بابراعظم نے ٹی ٹویٹنی کرکٹ کااہم  ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے 285 اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے بابراعظم نے 271 رننگز میں بنا کر توڑ دیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی کرکٹر بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں،بابر نے یہ سنگ میل آج کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا،کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے آج چھٹا رن لے کر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 10 ہزار رنز مکمل کئے۔
بابراعظم نے کیریئر میں 19 ٹیموں کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، سابق قومی کپتان نے پاکستان کی جانب سے 3698 اور کراچی کنگز کیلئے 2398 رنز بنائے۔بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رنز بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں، وہ مجموعی طور پر 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے 13 ویں پلیئر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سب سے زیادہ 14562 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب ملک نے 13159 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -