جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،ڈریپ نے 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری بھیجی تھی

جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،ڈریپ نے 262 ادویات کی قیمتیں ...
جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،ڈریپ نے 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری بھیجی تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواو¿ں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی، حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔
حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -