قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی فضائی میزبان بن گئے، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی فضائی میزبان بن گئے، ویڈیو وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی فضائی میزبان بن گئے، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان ایئر لائنز کی پرواز میں میزبانی کے فرائض سنبھال لئے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حسن علی اپنی شرارتوں سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہتے ہیں، کبھی کھیل کے میدان سے تو کبھی اپنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ موج مستی کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں۔اب حال ہی میں فاسٹ بولر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ قومی ایئر لائن میں سوار ہیں اور اس کی میزبانی کررہے ہیں۔
ویڈیو میں حسن علی کو کراچی کنگز کی شرٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے، اور وہ پرواز کے دوران میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ا?گاہی دے رہے ہیں۔
اتنا ہی نہیں ہنسی مذاق کرنے والے حسن علی کے ساتھ جہاز انتظامیہ نے بھی تفریح کی اور ان کی گفتگو کے دوران انہوں نے اللہ اکبر کی صدا لگا دی جس پر تمام کھلاڑی ہنس پڑے۔
واضح رہے پی ایس ایل کا نواں سیزن شروع ہوچکا ہے جس میں حسن علی کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔