او آئی سی وزراء اطلاعات کا غیر معمولی اجلاس 24 فروری کو استنبول میں ہوگا

او آئی سی وزراء اطلاعات کا غیر معمولی اجلاس 24 فروری کو استنبول میں ہوگا
او آئی سی وزراء اطلاعات کا غیر معمولی اجلاس 24 فروری کو استنبول میں ہوگا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء اطلاعات کا ایک غیر معمولی اجلاس 24 فروری کو استنبول میں ہوگا۔اجلاس میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صحافیوں اور میڈیا اداروں کے خلاف اسرائیلی قابض انتظامیہ کی جارحیت اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ او آئی سی کی جانب سے جدہ میں جاری بیان کے مطابق ترکی اسلامی کانفرنس کے وزرائے اطلاعات کی کانفرنس کی میزبانی او آئی سی کے وزرائے اطلاعات کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے کررہا ہے۔