'لوگوں کو الیکشن تک نہیں لڑنے دیا گیا، ایسے نہیں چلے گا بہت ہو گیا تماشا'، چیف جسٹس عقیل عباسی کے ریمارکس 

'لوگوں کو الیکشن تک نہیں لڑنے دیا گیا، ایسے نہیں چلے گا بہت ہو گیا تماشا'، چیف ...
'لوگوں کو الیکشن تک نہیں لڑنے دیا گیا، ایسے نہیں چلے گا بہت ہو گیا تماشا'، چیف جسٹس عقیل عباسی کے ریمارکس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹرنیٹ بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے وفاق سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کر لیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ الیکشن کے دن انٹرنیٹ کس کے کہنے پر بند کیا۔ پی ٹی اے نے عدالت میں انٹرنیٹ بند ہونے کا ملبہ وفاق اور وفاق نے صوبائی حکومتوں پر ڈال دیا۔ 

چیف جسٹس نے وکیل سے پوچھا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا حکم سندھ حکومت نے دیا تھا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہم نے ایسی کوئی درخواست ہی نہیں دی، ہمیں جواب کیلئے مہلت دی جائے۔ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ہم مخصوص ٹائم کیلئے پوچھ رہے ہیں انٹرنیٹ کیوں بند کیا گیا، ایسے نہیں چلے گا بہت ہو گیا تماشا۔ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر عہدے بانٹ لیا کریں، الیکشن کرانے کی کیا ضرورت ہے، لوگوں کو الیکشن تک نہیں لڑنے دیا گیا، لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے مہم چلانا چاہ رہے تھے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -