صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ایمل ولی خان نے صوابی چوک میں مبینہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف ایک بڑے احتجاجی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا اور الیکشن کرائے گئے، اب صرف دو ہی راستے ہیں سر جھکا لیں یا سازشیں کرنے والوں کی گردن پکڑیں، ہم نے یہ نہیں سیکھا کہ سر جھکالیں، اب ہمارے پاس گردن پکڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔