چیف الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں،سراج الحق

چیف الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں،سراج الحق
چیف الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنایا جائے،چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں ، قوم سے معافی مانگیں اور قوم کے 50ارب کا حساب دیں، اب تو امریکا نے بھی کہا کہ تحقیقات ہونی چاہئے۔

اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے 6حلقوں میں جماعت اسلامی کی کامیابی کو شکست میں بدلا گیا،جماعت اسلامی کے پاس ان حلقوں کے 99فیصدفارم 45موجود ہیں، اصل فارم 45ہے جس پر آر او کے دستخط ہوتے ہیں،قوم کے فیصلوں کو عزت نہیں دی گئی،چیف الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں۔

ان کاکہناتھا کہ تحقیقات تب ہو سکتی ہیں جب الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،حالات کاتقاضا ہے کہ آزادانہ تحقیقات کمیشن قائم کیا جائے،کراچی میں ہم سے 6حلقے چھینے گئے،کراچی میں جماعت اسلامی پر لوگوں نے اعتماد کیا،موبائل فون بند ہونے سے لوگوں کا رابطہ منقطع ہوا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں آر ٹی ایس اس الیکشن میں ای ایم ایس ناکام ہوا،یہ الیکشن فارم 47کا الیکشن تھا،الیکشن کے بعد یکسوئی آتی ہے لیکن اس الیکشن سے انارکی میں اضافہ ہوا،ان کاکہناتھا کہ عوام نے کسی بھی پارٹی پر اعتماد کیا ہو ان کا حق دیا جائے،ہر صورت عوام کو وہی نمائندے دیں جن کو انہوں نے ووٹ دیا ہے۔